کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا ایک اور خطرناک دہشت گرد کراچی سے گرفتار

کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا ایک اور خطرناک دہشت گرد کراچی سے گرفتار

ہفتہ کی شب ایس ایس پی ضلع وسطی نے بتایا کہ عمر حیات ماضی میں تحریک طالبان پاکستان مہمند ایجنسی گروپ کے لئے بھی دہشت گردی کرتا رہا ہے۔ عمر حیات تاحال لشکر جھنگوی میں شمولیت کے بعد متعدد افراد کو ہدف بناکر قتل کرچکا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے میں کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد عمر حیات کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ہفتہ کی شب ایس ایس پی ضلع وسطی نے بتایا کہ عمر حیات ماضی میں تحریک طالبان پاکستان مہمند ایجنسی گروپ کے لئے بھی دہشت گردی کرتا رہا ہے۔ عمر حیات تاحال لشکر جھنگوی میں شمولیت کے بعد متعدد افراد کو ہدف بناکر قتل کرچکا ہے۔

یاد رہے کہ لشکر جھنگوی کالعدم سپاہ صحابہ کی ایک ذیلی تنظیم ہے جو طالبان دور حکومت میں افغانستان میں قائم کی گئی تھی۔ یہ گروہ پاکستان کے شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ ایرانی سفارتکاروں اور انجینییروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ سنی پولیس افسر اشرف مارتھ سمیت سیکیورٹی اداروں کے متعدد افسران اور اہلکاروں کو بھی لشکر جھنگوی کی جانب سے نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ نام بدل کر کام کررہی ہے اور لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ میں آج تک اشتراک عمل کسی سے ڈھکا چھپا نہیں رہا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری