فیصل عابدی اور مولانا مرزا یوسف حسین بےگناہ ہیں، پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے


فیصل عابدی اور مولانا مرزا یوسف حسین بےگناہ ہیں، پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے

سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ علامہ مرزا یوسف اور فیصل رضا عابدی بے گناہ ہیں، سیکورٹی ادارے کالعدم دہشتگرد جماعتوں کے خلاف کارروائی کریں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں فیصل رضا عابدی کے بھائی مصطفی عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا, جواد الحسن کاظمی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر شیرازی, علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے فیصل رضا عابدی اور مولانا مرزا یوسف حسین کی بلاجواز گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ ملک میں شیعہ سنی کوئی تفرقہ نہیں، مٹھی بھر تکفیری دہشتگرد ملک کا امن خراب کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایام عزاء سے اب تک جن عزاداروں کو قتل کیا گیا ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے. رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندھ نہیں ہوا تو ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان میں سعودی سفارتخانے سے ملکی پالیسیاں بن رہی ہیں، پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بننے دیں گے۔

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ دنوں سے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی اور سیاسی رہنما گرفتار کئے جا رہے ہیں جن کی تعداد 20 سے زائد بتائی گئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری