موصل آپریشن کے چوتھے مرحلے کا آغاز/ نقشہ اور تصاویر


موصل آپریشن کے چوتھے مرحلے کا آغاز/ نقشہ اور تصاویر

عراقی عوامی رضا کارفورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ اب موصل آپریشن کے چوتھے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی رضا کارفورسز ''قادمون یا نینوا'' اور حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ موصل کو داعش کی چنگل سے آزاد کرانے کے لئے مغربی موصل سے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔

عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے جرمنی کے شہر برلین میں اپنے جرمن ہم منصب کے ساتھ  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: داعش کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک 1700 داعشی ہلاک اور 650 بکتربند گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔

حشد الشعبی کے کمانڈروں نے ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں حشد الشعبی کی جانب سے آزاد کرائے گئے علاقوں کو دکھایا گیا ہے۔

موصل میں عراقی فوج کی کامیابیاں

مغربی موصل کو آزاد کرانے کی ذمہ داری عوامی رضا کار فورسز نے لی ہے اور اب تک داعش کی چنگل سے تلعفر کے ایئرپورٹ سمیت کئی اہم علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

حشد الشعبی کے جنگجوؤں نے پیش قدمی کرتے ہوئے تلعفر کے جنوب مغربی علاقوں تک پیش قدمی کی ہے اور بہت سے دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضا فورسز نے خونخوار درندہ صفت داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موصل کے شمال اور مشرق کے دو اہم دیہات السلامیه اور الحمیره بھی تکفیریوں کی قبضے سے آزاد کرالئے ہیں۔

جنوب مشرقی موصل میں آپریشن کرتے ہوئے حسد الشعبی نے الوحدہ اور فلسطین نامی علاقوں کو بھی اپنے قبضے میں لیا ہے۔

اس کے علاوہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے کئی اہم علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے جیسے العلماء، المحاربین، القادسیہ، البکر اور التحریر وغیرہ وہ علاقے ہیں جہاں سے داعش کے ناپاک وجود کو مٹا دیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری