عراقی صدر کا تسنیم نیوز کیساتھ خصوصی انٹرویو + ویڈیو کلپ
عراق کے صدر فواد معصوم نے گزشتہ دنوں خبر رساں ادارے تسنیم کے بعض دفاتر کے ڈائریکٹرز اور صحافیوں کی میزبانی کی۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم گزشتہ دنوں تسنیم نیوز ایجنسی کے بعض دفاتر کے ڈائریکٹرز اور صحافیوں کے میزبان رہے اور ان کے عراق کے اندرونی اور علاقائی مسائل پر مبنی سوالات کا جواب دیا۔
عراقی صدر نے عراق میں جاری اندرونی مسائل، آئندہ کی حکومت، آئین کی مستقبل میں صورتحال، عوامی رضاکار فورس "حشد الشعبی"، اس فورس کیلئے مستقبل میں موجود مختلف آپشنز، عراق بالخصوص بغداد کے سرکاری موقف میں سپاہ پاسداران کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کا کردار، دہشتگردی سے مقابلے کے بہانے عراق کے اندر ترک افواج کی موجودگی اور دیگر سوالات کا جواب دیا۔
تسنیم نیوز کے نامہ نگار کی عراقی صدر کے ساتھ خصوصی گفتگو کا مکمل متن اور فلم آئندہ دنوں میں نشر کی جائیگی۔
نیچے دئے گئے ویڈیو کلپ میں عراقی صدر کی گفتگو کے بعض حصے ملاحظہ فرمائیں۔