پاک ایران گیس؛ عالمی دباؤ پاکستانی خارجہ پالیسی کی ناکامی / پاک فوج صرف پاکستان کے دفاع کیلئے ہے + ویڈیو
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے ایران کے ساتھ تعلقات کی عدم بہتری کو اپنی ہی غلطی قرار دیا اور کہا کہ اگر ہمیں ایران سے سستی گیس مل رہی ہے اور عالمی دباؤ کی وجہ سے ہم یہ گیس نہیں لے رہے تو یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی داور کنڈی نے تسنیم نیوز کے نمائندے کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، اگر ہم اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں کر رہے تو یہ ہماری غلطی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، اگر ہمیں ایران سے سستی گیس مل رہی ہے، اور عالمی دباؤ کی وجہ سے ہم یہ گیس نہیں لے رہے تو یہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔
انہوں نے یمن جنگ کے حوالے سے پاکستانی عوام کے موقف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج صرف پاکستان کے دفاع کے لئے ہے۔ اسے کسی اور ملک نہیں بھیجنا چاہیے۔ پارلیمان نے اس حوالے سے فیصلہ دے دیا ہے۔ کسی برادر اسلامی ملک کے خلاف لڑنے کے لئے پاک فوج کو نہیں بھیجنا چاہیے۔