پورا نجف السلام علیک یا امیر المومنین (علیہ السلام) کی صداوں سے گونج اٹھا + تصاویر


پورا نجف السلام علیک یا امیر المومنین (علیہ السلام) کی صداوں سے گونج اٹھا + تصاویر

دنیا کے کونے کونے سے اہل ایمان، مولائے کائینات حضرت علی علیہ السلام کے یوم ظہور پر نور کا جشن منانے نجف پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے شہر نجف اشرف سمیت دنیا بھر میں مولود کعبہ علیہ السلام کا میلاد نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

تاہم نجف اشرف کی رونق باقی ہر جگہ سے جدا ہے۔ زائرین کی جوق در جوق آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

نجف کی پاک فضائیں السلام علیک یا امیر المومنین علیہ السلام کی صداوں سے گونج رہی ہیں اور دنیا کے کونے کونے سے آنے والے زائرین اخی رسول علیہ السلام سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری