شامی فوج کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے


شامی فوج کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے

اسرائیل نے قنیطرہ نامی علاقے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پرحملہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے قنیطرہ نامی علاقے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پرحملہ کردیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قنیطرہ میں موجود شامی فوج کے کیمپوں پر اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ہے۔

اسرائیلی روزنامہ کے مطابق شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے جولان کی پہاڑیوں پر فائر کئے جانے والے مارٹر گولوں کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی جہازوں نے گزشتہ روز بوقت 18:45، فلسطین کے ایک علاقے سے شامی شہر خان ارنبہ پر دو میزائل داغے جس کی وجہ سے کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

شامی فوج کے مطابق اس قسم کے حملے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو کمزور کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں کیوں کہ دہشت گردوں کے ساتھ اسرائیل کے قریبی روابط ہیں۔

شامی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے شامی فوج کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ہیں شام میں موجود اسرائیلی حمایت یافتہ تمام دہشت گردوں کا صفایا کردیا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری