امام خمینی(رہ) کا وحدت اسلامی کیلئے بڑا کارنامہ/ مسلمان مسالک کے مابین موجود تفریق کو ختم کرکے امت کو یکجا کیا


امام خمینی(رہ) کا وحدت اسلامی کیلئے بڑا کارنامہ/ مسلمان مسالک کے مابین موجود تفریق کو ختم کرکے امت کو یکجا کیا

پاکستان کے معروف عالم دین نے تاکید کی کہ اگر تعصب اور طرفداری کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو امام خمینی(رہ) نے امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے۔

معروف عالم دین، اتحاد امت کے داعی اور اتحاد بین المذاہب کے حامی علامہ ڈاکٹر عبدالفتح غلام رسول چشتی کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ وحدت اسلامی کے حوالے سے امام خمینی (رہ) نے بہت بڑا اقدام اٹھایا۔

انہوں نے امت مسلمہ کو یکجا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے، میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر مسلمان مسالک کے مابین موجود تفریق کو انہوں نے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت مناکر امت کو یکجا کر دیا۔

انہوں نے تاکید کی کہ اگر تعصب اور طرفداری کی عینک اتار کر دیکھا جائے تو امام خمینی (رہ) نے امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔

اہل اسلام کی حفاظت آج صرف باہم متحد ہونے میں مضمر ہے۔ آج مسلمانوں میں موجود بنیادی مشترکات پر انہیں باآسانی اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری