ریاض میں اکٹھی ہونے والی شر کی طاقتیں کیسے خیر کی بات کر سکتی ہیں؟ + ویڈیو
پاکستان کے معروف دانشور، صحافی اور اسلامک یونائیٹڈ کونسل کے سربراہ نے اس بیان کیساتھ کہ دنیا کی تمام بڑی بدنام زمانہ دہشت گردی تنظیموں کا تعلق وہانی مکتبہ فکر سے ہے، کہا: " ایران پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ یمن میں دہشت گردی کر رہا ہے تو سعودی عرب وہاں کیا کر رہا ہے؟
معروف دانشور اور صحافی رشید چغتائی کا تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے ساتھ مخلص نہیں، انتخابات کے دوران سعودی عرب کی بھرپور مخالفت کی لیکن اپنے مفاد کی خاطر ریاض پہنچ گئے۔ ریاض کانفرنس ایران کے خلاف برپا کی گئی، دنیا کی تمام بڑی بدنام زمانہ دہشت گردی تنظیموں کا تعلق وہانی مکتبہ فکر سے ہے۔
ریاض کانفرنس کے مہمان اور میزبان دونوں ہی دہشت گردی کے پشت پناہی کر تے ہیں۔ ریاض میں اکٹھی ہونے والی شر کی طاقتیں کیسے خیر کی بات کر سکتی ہیں۔ ایران پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ایران یمن میں دہشت گردی کر رہا ہے تو سعودی عرب یمن میں کیا کر رہا ہے۔ اگر ایران نے شام میں ایک منتخب حکومت کی حمایت کی ہے تو یہ کونسی دہشت گردی ہے۔ پھر اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کی مدد کرنا کونسی دہشت گردی ہے۔ فلسطینیوں کے مدد کرکے ایران خیر کی مدد کر رہا ہے۔