مولوی ریگیان پور: نئی پابندیوں نے پھر ثابت کر دیا کہ امریکہ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا/ حکومت اور پارلیمنٹ منہ توڑ جواب دے
ایران کے سرحدی شہر میرجاوہ کے اہلسنت امام جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے پر ایران کی وفاداری کا اقرار کرنے کے بعد بھی وعدہ خلافی کرتے ہوئے نئی پابندیاں عائد کیں لہٰذا حکومت اور پارلیمنٹ اس اقدام کا منہ توڑ جواب دیں۔
خبر رساں ادارے تسنیم سے گفتگو کرتے ہوئے میر جاوہ کے امام جمعہ نے کہا کہ امریکہ نے پھر وعدہ خلافی اور بدعہدی کرتے ہوئے ایٹمی معاہدے پر ایران کی پابندی کا اعتراف کرنے کے باوجود بھی پابندیاں عائد کر دیں اور رہبر انقلاب حضرت آیۃ اللہ خامنہ ای کے بیان کو سچا ثابت کر دیا کہ امریکہ پر کبھی بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی دنیا دیگر ممالک کے اندرونی مسائل میں مداخلت کرنے کے لئے بہانے تلاش رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں ایران کے عزم و ارادے پر کوئی اثر نہیں ڈال سکتیں۔ ان پابندیوں کے پیچھے امریکی کانگریس کو گائیڈ کرنے والی یہودی لابی کارفرما ہے وہ ایران کو پابندیوں کے ذریعے کمزور کرکے مشرق وسطیٰ میں ہمارے اثر و رسوخ کو کم کرنا چاہتے ہیں۔
ریگیان پور نے کہا کہ حکومت اور قومی اسمبلی کو چاہئے کہ امریکہ کے اس اقدام کا منہ توڑ جواب دیں۔