کراچی; سرکلر ریلوے منصوبہ 25 دسمبر کو شروع کرنے کا اعلان


کراچی; سرکلر ریلوے منصوبہ 25 دسمبر کو شروع کرنے کا اعلان

وزیر اطلاعات لیبر اور ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ 25 دسمبر کو کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح ہوگا، یلو لائن پر بھی جلد کام شروع کریں گے، نارتھ کراچی میں سوشل سیکیورٹی اسپتال بناکر دیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اطلاعات لیبر اور ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی لیکن اس کے ساتھ منافقت ہوئی، یلو لائن پر جلد کام شروع ہوگا،25 دسمبر قائد اعظم کی سالگرہ کے دن کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کا افتتاح ہوگا۔

ناصر حسین شاہ نے کہاکہ تین سال سے سوشل سیکیورٹی سے ادائیگیاں رکی ہوئی تھیں تاہم ادائگیاں شروع کر دی گئی ہیں، مزدروں کو انتقال پر 5 لاکھ روپے تک اور بچوں کی شادی کے لیے ایک لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی انڈسڑیل ایریا میں سوشل سیکیورٹی اسپتال بناکر دیں گے۔

صوبائی وزیر نے سیاسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے لیے کوشش ایم کیو ایم پی ٹی آئی کا حق ہے تاہم کوششوں کے باوجود دونوں جماعتیں ایک نہیں ہوں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری