اکتالیس ملکی فوجی اتحاد میں شمولیت پارلیمان کی منشاء کے بغیر کی گئی + ویڈیو
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر خٹک کا کہنا تھا کہ اگر ہم اس اتحاد میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا کہ کچھ ملک اس اتحاد کا حصہ نہیں ہیں، ہمار ا ان کے ساتھ کیا مستقبل ہوگا، ہمیں ہمارے ہمسایوں سے تعلقات درست کرنے کی ضرورت ہے۔
اکتالیس ملکی سعودی فوجی اتحاد کے حوالے سے تسنیم نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر نعمان وزیر خٹک کا کہنا تھا کہ اس اہم مسئلے کے سلسلے میں پارلیمان کا کردار بہت اہم ہے، اس اہم ایشو کو ایوان کے اندر ڈسکس کرنا چاہیے، بہت اچھی بات ہے کہ آپ نے اس معاملے کے بارے میں بات کی، ہم بھی چاہتے تھے کہ اس معاملے پر پارلیمان میں بات ہو، چاہیے وہ ان کیمرہ ہو، اس سے قبل بھی اس معاملے پر بات کی گئی ہے، پارلیمان نے کسی ایسے اتحاد میں شمولیت سے منع کیا ہے تاہم حکومت صحیح معلومات فراہم نہیں کر رہی، اگر ہم اس اتحاد میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا کہ کچھ ملک اس اتحاد کا حصہ نہیں ہیں، ہمار ا ان کے ساتھ کیا مستقبل ہوگا، ہمیں ہمارے ہمسایوں سے تعلقات درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہمسائیوں سے تجارت کو فروغ دینا چاہیے، ایران کے ساتھ تجارت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ امریکہ کو اپنا آقا بنانے سے گریز کیا جائے، علاقائی تجارت میں ایران بہت اہم ہے۔ اکتالیس ملکی اتحاد کے حوالے سے کسی فورم پر بات نہیں کی گئی، سوچے سمجھے بغیر فیصلہ مسلط کر دیا گیا ہے۔