چین کا بھارتی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
چینی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی ڈرون مار گرایا ہے
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چین نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایک بھارتی ڈرون کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
چین کے ویسٹرن تھیئٹر کامبیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر زہنگ شوئلی کا کہنا ہے کہ چینی بارڈر فورسز نے بھارتی ڈرون کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تصدیق کی ہے۔
چینی حکام نے بھارتی ڈرون کا چینی حدود میں داخل ہونا علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
چین کا مزید کہنا ہے کہ ہم ثابت قدمی کے ساتھ ملک کے امن اور حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے، چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے۔
دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارہ بھارتی حدود میں ہی تربیتی پرواز پرتھا اور اسے منصوبے کے تحت گرایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے بھی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔