گلگت بلتستان 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حفیظ الرحمن


گلگت بلتستان 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، حفیظ الرحمن

وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان پورے پاکستان میں بجلی کی ضرورت کو پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے اور پورے پاکستان میں بجلی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت سے سرشار ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں 40 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے ریجنل اور نیشنل گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ مواقع سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ہے۔

انہوں نے کہا: اللہ تعالی نے جتنے قدرتی وسائل سے اس خطے کو نوازا ہے شاہد ہی دنیا میں کوئی ایسا خطہ ہو، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عطیہ خدا وندی کا احساس کریں اور خطے کے بہتر مستقبل کے لئے سائنسی اور تکنیکی بنیادوں پر جدو جہد کریں۔

حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو برو ئے لا کر عوام کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاور سیکٹرمیں بہت زیادہ صلاحیت ہے لیکن بدقسمتی سے اب گلگت بلتستان میں پاور پالیسی مرتب نہیں کی گئی جس کی وجہ سے ہم  توانائی کے سب سے بڑے ذریعے سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کی کمی کی وجہ سے سینکڑوں صنعتی کارخانے بند ہونے کے علاوہ عام شہریوں کو مستقل طور پر بجلی فراہم نہیں کی جاتی۔

خیال رہے کہ محکمہ برقیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہگلگت بلتستان میں 40 ہزارمیگاواٹ ہائیڈروپاورجنریشن کی صلاحیت موجود ہے جس کوحاصل کرنے کیلیے مناسب منصوبہ بندی کے تحت سرمایہ کاری کی جائے توسالانہ2163 ارب روپے کی خطیرآمدن ہوسکتی ہے۔ 

سرکاری دستاویزکے مطابق جرمنی کی کمپنی جی ٹی زیڈاورواپڈانے گلگت بلتستان کے چھوٹے دریاؤں اورندیوں پرہائیڈرو پاور جنریشن کیلیے مجموعی طورپر122 مخصوص مقامات کی نشاندہی کی تھی جن پر پروجیکٹ لگاکر کل772 میگاواٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے، اسکے علاوہ واپڈانے دریائے سندھ پر6 مقامات پر ڈیم تعمیرکرنے کی نشاندہی کی تھی جس سے مجموعی طورپر18 ہزار 720 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

ان میں دیامیربھاشا کے مقام پرڈیم کی تعمیرسے4 ہزار500 میگاواٹ، بونجی میں ڈیم کی تعمیرسے7 ہزار100 میگاواٹ، یولبوپرڈیم تعمیر کر کے2ہزار800 میگاواٹ، تنگوس کے مقام پرڈیم تعمیرکرکے2ہزار200 میگاواٹ، سکردومیں ڈیم کی تعمیر سے1 ہزار600 میگاواٹ جبکہ یوگومیں ڈیم کی تعمیر سے 520 میگاواٹ بجلی کی پیدوارشامل ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری