امریکا اور استعماری طاقتیں اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکا اورمغربی استعماری قوتیں مسلمانوں اور اسلام کو مٹانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی استعماری قوتیں مسلمانوں اور اسلام کو مٹانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے اور بدمست امریکی ہاتھی کو نکیل ڈالی جائے۔
سربراہ متحدہ مجلس عمل کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ سیاسی کم میوزیکل زیادہ تھا جسے لاہور کے عوام نے مسترد کردیا ہے، مگر ہم 13 مئی کو لاہور میں اس سے بھی بڑا جلسہ کرکےعمران کو مات دیں گے اور ثابت کریں گے کہ لاہوریوں کے دل بھی اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اب اسلام کا راستہ روک نہیں سکتی۔