رہنماپی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت پر نامعلوم افراد کا مبینہ حملہ
رہنما پی ٹی آئی عامر لیاقت مشتعل افراد کے مبینہ حملے کے بعد مقدمہ درج کرانے پی آئی بی تھانے پہنچ گئے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے245کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامرلیاقت اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی پہنچے۔
عوام سے گفتگو کے دوران کچھ لوگ مشتعل ہوگئے اور عامر لیاقت کے ساتھیوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، جس کے بعد وہ واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے پی آئی بی تھانے پہنچ گئے۔
بول نیوز کے مطابق حملے میں سابق وفاقی وزیر زوہیر اکرم ندیم کے بیٹے زبیراکرم معمولی زخمی ہوئے ہیں، اس حوالے سے ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت پر باقاعدہ کوئی حملہ نہیں ہوا، البتہ ہاتھا پائی میں عامر لیاقت کے ساتھ موجود شخص معمولی زخمی ہوا ۔