پاکستان کا 19واں وزیراعظم کون ہوگا؟ تیاریاں مکمل، فیصلہ 17 اگست کو ہوگا


پاکستان کا 19واں وزیراعظم کون ہوگا؟ تیاریاں مکمل، فیصلہ 17 اگست کو ہوگا

پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، وزارت عظمیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے انیسویں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، صدر مملکت ممنون حسین  نئے وزیراعظم سے 18 اگست کو حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں سجے گی۔  وزارتِ عظمیٰ کے لیے اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف میدان میں ہیں۔

دوسری جانب پندرہویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اجلاس 13 اگست کی صبح 10 بجے ہوگا جس میں نو منتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔  اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اجلاس 15 اگست کو ہوگا۔ 14 اگست کو اسپیکر کے لئے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے، 15 اگست کو اسپیکر کے لئے الیکشن ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری