دہشت گردوں کو شکست دینے کی راہ پر کامیابی سے گامزن ہیں، آرمی چیف


دہشت گردوں کو شکست دینے کی راہ پر کامیابی سے گامزن ہیں، آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے متاثرین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہیں-

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے‘دہشت گردوں کو شکست دینے کی راہ پر کامیابی سے گامزن ہیں‘دشمن قوتوں کو مشترکہ عزم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔ منگل کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کچھ عرصہ سے بالخصوص گذشتہ دو دہائیوں کے دوران دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اور اس کی مسلح افواج نے دہشت گردی کا دلیرانہ مقابلہ کیا ہے اور اس چیلنج کا کامیابی سے سامنا کیا ہے اور اس سے موثر طور پر نمٹنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم ان تمام سیکورٹی فورسز جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف دلیرانہ جنگ لڑی سمیت دہشت گردی کے متاثرہ جرات مند خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں‘ انہوں نے

کہاکہ ہمارا اجتماعی عزم ان تمام قوتوں کو شکست دے گا جنہوں نے ہمیں تاریکی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی لیکن ہم نے اپنی قومی مزاحمت اور عزم سے انہیں ناکام کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ ہم دہشت گردی خواہ وہ کسی بھی شکل میں ہو کی شدید مذمت کرتے ہیں اور قیام امن کیلئے امن کی تمام قوتوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری