ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستانی معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟


ڈالر کی قدر میں اضافہ، پاکستانی معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟

پاکستانی کرنسی کی قدر میں بین الاقوامی منڈیوں میں کمی پر اس وقت ملکی تاجر برادری بہت پریشان ہے۔ ایک امریکی ڈالر ایک سو تیس روپے سے بھی زیادہ ہو جانے کے نتیجے میں پاکستان میں مہنگائی کے طوفان کا خدشہ بھی زور پکڑ گیا ہے۔

خبررساں تسنیم ادارِے  کے مطابق انٹربینک ریٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافے کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں سات سے آٹھ روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں اس وقت ایک ڈالر خریدنے کے لیے ایک سو تیس روپے پچاس پیسے دینا پڑ رہے ہیں۔ یوں پاکستانی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت سے درآمدکنندگان بھی خاصے مشکل میں دکھائی دے رہے ہیں۔

واضع رہے کہ پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔-اس کے علاوہ سونے کی قیمت پاکستان میں 250 روپے اضافہ، فی تولہ 55 ہزار کا ہوگیا-

اقتصادی ماہرین امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کو مستقبل قریب میں ملک میں مہنگائی کے طوفان سے تعبیر کر رہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری