پاک فوج کا اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ


پاک فوج کا اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ

پاک فوج نے اس بار یوم دفاع منفرد انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق پاک فوج  اس سال 6 ستمبر کو منفرد انداز میں اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرے گی۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آئی ایس پی آر، میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ہم آہنگ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا۔

رواں سال ’ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام پر یوم دفاع و شہداء منایا جائے گا جس میں شہداء اور ان کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں اور زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری