افغانستان: حکومتی کابینہ کے کئی اراکین نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا


افغانستان: حکومتی کابینہ کے کئی اراکین نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیرمحمد حنیف اتمر کے مستعفی ہونے کے بعد کئی دیگر اہم عہدیداروں نے بھی اپنے عہدوں سے استعفا دیدیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کابل میں حکومتی کابینہ کے کئی اراکین نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے
تفصیلات کے مطابق کابل میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، افغان خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور مشیر قومی سلامتی نے استعفا دے دیا ہے۔
استعفی دینے والوں میں افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی، وزیر داخلہ واعظ برمک، افغان خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے سربراہ معصوم ستانکزئی اور مشیرِقومی سلامتی حنیف اتمر شامل ہیں۔
 استعفے کی وجوہات سیکیورٹی امور،علاقائی اور عالمی سطح پر مستحکم روابط کی برقراری میں ناکامی پر اختلافات بتائے جاتے ہیں۔
رواں سال ملک بھر میں طالبان کے حملوں میں اضافے پر عہدیدار کڑی تنقید کی زد میں تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری