مصر: سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی متعدد شرپسند ہلاک


مصر: سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی متعدد شرپسند ہلاک

 مصری فوج نے مغربی صحرا اور جزیرہ نما سینا میں  دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں مزید20 انتہا پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مصری فوج کا کہنا ہے کہ لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں گزشتہ چند روز کے دوران کارروائیوں میں 7 انتہائی خطرناک جنگجو مارے گئے ہیں جبکہ سینا کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 13جنگجو ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے جھڑپ کے بعد سینا میں کی گئی کارروائیوں میں 18 مطلوب مشتبہ جنگجوؤں کو بھی گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ مصر کے مختلف علاقوں میں متعدد دہشت گرد تنظمیں فعال ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری