شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو سلام: سربراہ پاک فوج


شہدائے پاکستان اور ان کے لواحقین کو سلام: سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیغام دیا ہےکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے شہدائے  پاکستان اور ان کے لواحقین کو بھی سلام پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے دوسرے پرومو میں شہداء جدوجہدِ آزادی کشمیر کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ 

اس پرومو میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوج کے سامنے کشمیریوں کے پاکستان سے والہانہ محبت کے اظہار کو دکھایا گیا ہے جب کہ کشمیری شہداء اور حریت کمانڈر شہید برہان وانی بھی اس پرومو کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی قوم آج 6 ستمبر کو یوم دفاع و شہداء پاکستان منارہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری