افغان صوبے فراہ میں طالبان کے چیک پوسٹوں پر حملے، 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک


افغان صوبے فراہ میں طالبان کے چیک پوسٹوں پر حملے، 22 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان صوبے فراہ میں طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کر کے 22 اہلکاروں کو ہلاک اور 8 کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کی جانب سے بالا بروک، پشتروک اور پشت کوہ میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے گزشتہ رات کیے گئے۔

دوسری جانب طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے میں 29 اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔

صوبائی کونسل ممبران نے سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ علاقے میں آپریشن کے لیے مزید نفری بھیجی جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری