مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش مگر کیوں؟


مریم نواز جیل سے رہائی کے بعد سے اب تک خاموش مگر کیوں؟

مریم نواز والدہ بیگم کلثوم کے چہلم کے بعد سیاست میں دوبارہ متحرک ہوں گی، وہ والدہ کی وفات کی وجہ سے صدمے میں ہیں اور چہلم تک کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں ان کیلئے دفتر قائم کیا جارہا ہے ، جہاں پر وہ روزانہ کی بنیاد پر بیٹھا کریں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بیگم کلثوم کا رسم چہلم آئندہ عشرہ میں متوقع ہے۔ ماڈل ٹاﺅن میں سیکرٹریٹ کے اندر ایک الگ آفس کی تیاری شروع کردی گئی ہے جہاں پر مریم نواز پارٹی عہدیداروں، کارکنوں بالخصوص لاہور کے حلقہ این اے 127 کے عوام سے ملاقاتیں کریں گی ، مریم نواز پارٹی میٹنگز میں شرکت سمیت میڈیا سیل کی بھی نگرانی کریں گی۔

"مسلم لیگ ن"  کی اسپیکر نے کہا کہ دوسرے مرحلہ پر مریم نواز مختلف شہروں کا دورہ، جلسے جلوسوں سے خطاب، خواتین ریلی میں بھی شرکت کریں گی اور مسلم لیگ (ن) کے احتجاجی مظاہروں اور دیگر پروگرامز میں بھی شریک ہوں گی، مریم نواز سوشل میڈیا ٹیم کو بھی دوبارہ متحرک کریں گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری