پشاور: ایرانی قونصل جنرل سے سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کی ملاقات


پشاور: ایرانی قونصل جنرل سے سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کی ملاقات

خیبر پختو نخوا کے سینئر وزیر سیاحت‘ کھیل و امور نو جوانان عاطف خان سے پشاور میں تعینات ایرانی قو نصل جنرل محمد باقر بیگی نے ملاقات کی پاک ایران تعلقات خاص کر سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پشاور میں سینئر وزیر سیاحت عاطف خان کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی رشتے ہیں ہمیشہ دونوں ممالک کے درمیا ن بہترین تعلقا ت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلقات میں مزید بہتری چاہتی ہے۔

سنیئر وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں پہلے بھی کافی کام ہوچکا ہے لیکن اب وقت آگیاہے کہ وفود کے تبادلوں کا یہ سلسلہ مزید آگےلےکر جائیں۔

ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ خیبر پختو نخوا میں دہشتگردی کا خا تمہ ہو چکا ہے اور حالات معمول پر آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی حسن سے مالاما ل ہے جہا ں سیاحت کے کافی مواقع موجود ہیں اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کا ثقافتی ورثہ بھی قا بل دید ہے۔

 انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران بھی ثقافتی و سیاحتی اور دیگر حوالوں سے ایک بہترین ملک ہے اس لئے خیبر پختونخوا اور ایران کے درمیا ن سیاحت، ثقا فت اور دیگر شعبو ں میں وفود کا تبادلہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے ثقافت اور سیاحت سے آشنا ہوسکیں۔

 ملاقات میں دونوں ممالک کیلئے ویزے کی شرائط آسان کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

 دونوں رہنماوں نے کہا کہ ویزے کی شرا ئط آسان کرنے سے دونوں ممالک میں سیاحت، ثقافت، کھیلوں اور آثار قدیمہ کے شعبے میں تعلقا ت مزید مضبوط ہوںگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری