عید میلاد النبی: امام خامنہ ای کا مجرموں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان
امام خامنہ ای نے عید میلاد رسول اکرم ص کی مناسبت سے ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم آیت ا۔۔ امام خامنہ ای نے عید میلاد رسول اکرم ص اور امام صادق ع کے پرمسرت موقع پر ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امام خامنہ ای نے عید میلاد کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 1086 مجرموں کی سزا معاف یا ان میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "آملی لاریجانی" نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 1086 قیدیوں کی فہرست بھیجی تھی جس کو رہبر معظم نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئے ہیں۔