پاکستانی ڈرون طیارہ ’براق‘ عالمی سطح پر فروخت کیلیے پیش


پاکستانی ڈرون طیارہ ’براق‘ عالمی سطح پر فروخت کیلیے پیش

دفاعی تیاری کے نمایاں پاکستانی ادارے گلوبل انڈسٹریز ڈیفنس سلوشنز نے آئیڈیاز 2018 میں ڈرون طیارہ براق عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد دفاعی نمائش میں گلوبل انڈسٹریز کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اسد کمال نے براق کی رونمائی کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ڈرون ٹیکنالوجی مکمل طور پر پاکستان میں تیار کی گئی ہے، براق ڈرون 12 ہزار فٹ کی بلندی سے مسلسل 8 گھنٹے تک نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے، براق میں نصب جدید کیمرا سسٹم زومر بھی مقامی سطح پر ہی تیار کیا گیا ہے جس سے دن کے علاوہ رات میں بھی نگرانی ممکن ہے۔

اس کے علاوہ اس ڈرون کے ذریعے ہدف سے خارج ہونے والی حرارت کی بنیاد پر بھی نگاہ رکھی جاسکتی ہے۔

براق میں لیزر رینج فائنڈر بھی نصب ہے جو ہدف کے فاصلے، سمت اور زاویے کی پیمائش کرتا ہے۔ براق گزشتہ 3 سال سے افواج پاکستان کے زیر استعمال ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کامیاب اور بھرپور نتائج کے یقین کے بعد ہی آج اسے دنیا کے سامنے فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری