عابدی کا قتل کراچی میں امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے، بلاول بھٹو


عابدی کا قتل کراچی میں امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  انھوں نے کہا کہ علی رضا عابدی کا قتل کراچی، صوبے اور پاکستان میں امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے، علی رضا عابدی کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے، انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری