پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی بہتر ہوگی، جنرل قمر باجوه


پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی بہتر ہوگی، جنرل قمر باجوه

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان کی سکیورٹی پاک فوج کی اولین ترجیح ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کےمطابق،جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی،ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیبات سے امن و امان میں مزید بہتری آئے گی جب کہ پاک ایران سرحد پرسیکیورٹی رابطے و تعاون سے بھی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

 

جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی ترقی کا امن سے گہرا تعلق ہے اور پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن و استحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری