مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکا نام نہاد سرچ آپریشن‘ 7کشمیری گرفتار


مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 7 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران 6 کشمیریوں کو گرفتار کرلیا۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی گرفتاریوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران بھارتی فورسز کے تشدد سے کشمیری مظاہرین زخمی ہوگئے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سےعلاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔