پشاوربی آر ٹی کی بسیں کراچی پہنچ گئیں


پشاوربی آر ٹی کی بسیں کراچی پہنچ گئیں

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ بی آر ٹی روٹ کے لیے 20 سے زائد بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر بلدیات خیبرپختونخوا شہرام خان ترکئی کے مطابق بی آر ٹی پشاور منصوبے کی 20 سے زائد بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں اور عنقریب پشاور کے شہری ان اسٹیٹ آف دی آرٹ بسوں میں سفر کریں گے۔
بی آر ٹی بسوں میں مرد اور خواتین مسافروں کے لئے الگ الگ بیٹھنے کے لئے جگہیں بنائی گئی ہیں۔
شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ جیسے جیسے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو رہا ہے وہیں پر بسوں کا کراچی پہنچنا خوش آئند ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبے کی 23 مارچ کو سافٹ اوپننگ کر دی جائے گی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری