پاک-بھارت کے درمیان امن کیلئے عالمی برادری کوششیں کرے: ترجمان پاک فوج


پاک-بھارت کے درمیان امن کیلئے عالمی برادری کوششیں کرے: ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور امن کے لئے عالمی برادری آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جو حالات چل رہے ہیں اس کے لئے عالمی برادری کو آگے بڑھنا چاہیے اور دیکھے کہ کس طرح پاک بھارت میں کشیدگی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے امن اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتا، پاکستان کی طرف سے امن کا ہی پیغام ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری