امریکی سرپرستی میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان سمیت پوری دنیا کے لئے خطرناک ہے، حامد موسوی
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اورپوری انسانیت کیلئے خطرہ ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے پاکستان کیخلاف بھارتی حملے کے پیش نظر پوری قوم چوکنا رہے اور بھارتی جارحانہ عزائم کوناکام کرنے کیلئے اقوام متحدہ ہنگامی اجلاس طلب کرے ورنہ دیگرممالک میں بھی خراب حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کردیا کہ وہ وطن کے دفاع سے کسی لمحہ بھی غافل نہیں۔
حامد موسوی نے ٹی این ایف جے سندھ کے رہنما میرعلی حسن تالپورکی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہاکہ پاکستان کی درخواست پر بلائے گئے اوآئی سی ورزائے خارجہ کے اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کواعزازی مہمان کے طورپرمدعوکرنا کھلا تضادتھا۔