مشرقی افغانستان میں نجی کمپنی پرخودکش حملہ،متعدد جاں بحق


مشرقی افغانستان میں نجی کمپنی پرخودکش حملہ،متعدد جاں بحق

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خودکش حملہ آوروں نے ایک نجی کمپنی کو نشانہ بناکر متعدد افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ ننگرہار کے گونرکے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5مسلح افراد نے عمارتیں بنانے والی نجی کمپنی پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 18 افراد جاں بحق اور 9شدید زخمی ہوئے۔
افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنےتمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیاہے۔
تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں میں سے دو نے کمپنی میں داخل ہوتے ہی خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جبکہ مزید تین افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے۔
ننگرہار کے گونرکے ترجمان «عطاالله خوگیانی» کا کہنا ہے کہ نجی کمپنی کابل ائرپورٹ کے تعمیر و ترقی کے کام میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری