افغانستان کے صوبے پکتیکا میں 8 بے گناہ پاکستانی قتل
پاکستان نے افغانستان کے صوبے پکتیکا میں 8 بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افغانستان کے صوبے پکتیکا میں 8 بے گناہ پاکستانی قبائلیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ افغان صوبے پکتیکا میں 8 پاکستانیوں کو افغان سیکیورٹی فورسز نے مارا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو گزشتہ سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد کے علاقے جی-10 سیکٹر سے اغوا کیا گیا تھا اور 13 نومبر کو ان کی لاش افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ملی تھی، افغان حکام نے 15 نومبر کو طاہر خان داوڑ کی لاش طورخم سرحد پر پاکستانی وفد کے حوالے کی تھی جس میں وزیرمملکت شہریار آفریدی اور خیبرپختونخواہ کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی شامل تھے۔
دفترخارجہ نے شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت کی حوالگی میں بلاجواز تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا تھا۔