شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی سمیت مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اور شیعہ مسنگ پرسنزکے بارے میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
پاکستان میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی خلاف کل پورے پاکستان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں دہشتگرد قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ شیعہ مسلمانوں کیخلاف مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی لہر جاری ہے، حکومت کی خاموشی قابل مذمت ہے، ڈیرہ اسماعیل، کراچی اور بہاولپور میں شیعہ مسلمانوں کیخلاف جاری کارروائیاں قابل مذمت ہیں، افسوس کی بات ہے ابھی تک کسی بھی حکومتی عہدیدار نے ان واقعات کی مذمت تک نہیں کی۔
ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں، قاتلوں اور تکفیریوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کے خلاف مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی لہر جاری ہے، حکومت کی خاموشی اورشیعہ مسلمانوں کے خلاف جاری کارروائیاں قابل مذمت ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر منظم سازش کے تحت فرقہ وارانہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، حکومت نے اگر اس کا فوری ایکشن نہ لیا تو آگ مزید پھیلے گی۔
اُنہوں نے نیوزی لینڈ میں نماز جمعہ پر ہونے والے بیہمانہ قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ اور اسلام کے بڑھتے ہوئے رجحان سے پریشان ہے۔