سعودی عرب میں مزید 2 پاکستانی شہریوں کے سر قلم
سعودی عدالت نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کے سرقلم کردیے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزامات ثابت ہوجانے پر 2 پاکستانی شہریوں کے سرقلم کرنے کی تصدیق کی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا ہے کہ گل رحمان سیف الرحمن ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
سعودی عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے موت کی سزا سنا دی تھی۔
سعودی وزارت نے دوسرے اعلامیہ میں بتایا کہ نور خان، خوشحال خان ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کرلیاگیاتھا۔ اسے بھی الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے موت کی سزا سنا دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہزار 764 پاکستانی منشیات سمگلنگ کے الزام میں جیلوں میں قید ہیں جو تعداد سعودی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کا 47 فیصد بنتے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاقی وزیرشہریار آفریدی نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کے خلاف حکومتی جرائم پرایکشن لیتے ہوئے کہا تھا سعودی عدالتیں بغیرتحقیقات کے پاکستانیوں کے سرقلم کرنے کا حکم دیتی ہیں، جو ناقابل برداشت ہے۔