سانحہ نیوزی لینڈ کے ذمہ دار صیہونی امریکی تھنک ٹینک ہیں، حامد موسوی
تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سانحہ نیوزی لینڈ کے ذمہ دار صیہونی امریکی تھنک ٹینک اور بش سے ٹرمپ تک امریکی صدور ہیں جنہوں نے سوویت یونین کے خاتمہ کے بعد اسلام فوبیا کی آبیاری کی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہےکہ
امریکا کے نائن الیون لندن کے سیون سیون سے بھارت کے ممبئی و پلوامہ حملوں تک تمام ڈراموں کے پس پردہ ایک ہی سازش کارفرما تھی، دنیائے کفر، اسلام دشمنی میں متحد جبکہ توحید کے پرستار پارہ پارہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوآئی سی اپنی سمت گم کرچکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ سید حامد علی شاہ موسوی نے مزید کہا کہ سوویت یونین کے زوال کے بعد صہیونی دانشوروں نے امریکی عوام کا لہو گرم رکھنے کیلئے عالم اسلام کو متصادم قوت کے طور پر پیش کیا،
انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کے اجلاس میں اسلام فوبیا پھیلانے والوں کے ساتھ ساتھ بھارت و اسرائیل پر حکمران دہشت گرد سوچ کی بھی کھل کر مذمت کرنی چاہئے تھی۔