سانحہ ہزار گنجی میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،مجلس وحدت مسلمین


سانحہ ہزار گنجی میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے سانحہ ہزار گنجی میں بے گناہ افراد کی شہادت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے سانحہ ہزار گنجی میں بے گناہ افراد کی شہادت اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرنیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جاتا تو آج صورتحال بہتر ہوتی۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ برکت مطہری، علامہ ولایت حسین جعفری ، محمد یونس، سید محمد مہدی سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی کوئٹہ کے عوام کیلئے نو گو ایریا اور دہشت گردوں کے لئے فری زون بن گیا ہے آئے روز کے واقعات سے یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کی رٹ قائم ہے جبکہ ریاست خاموش تماشائی بنی نظر آرہی ہےحکومت کی کوئی رٹ نہیں، ملک دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کیخلاف آپریشن کلین اپ کیا جائے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایسے واقعات کیخلاف آواز اٹھائیں تاہم کچھ رکاوٹیں ہیں جنہیں دور کرنے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملت کو یکجا کرنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری