کراچی میں بجلی اور PTCL کا نظام متاثر


کراچی میں بجلی اور PTCL کا نظام متاثر

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث بجلی اور پی ٹی سی ایل کا نظام متاثر ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں متاثر ہونے والے علاقوں میں لیاقت آباد، کورنگی، اسکیم 33، گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی اور نیو کراچی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلستان جوہر اور ملیر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب بجلی کے تار ٹو ٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہے۔

دوسری جانب ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سسٹم کا اپریل میں اثرانداز ہونا اپنی نوعیت کی منفرد سرگرمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم زیادہ تر موسم سرما میں آتے ہیں، یہ سسٹم اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں گرد کے طوفان کا باعث بن چکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری