شامی فوج کی کارروائی میں 100 دہشت گرد ہلاک


شامی فوج نے النصرہ فرنٹ نامی تکفیری دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 100 سے زائد شرپسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی فوج نے شمالی حماہ کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرتےہوئے 100 سے تکفیریوں کو ہلاک کردیاہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے450  دہشت گردوں نے 7 ٹینک، 5 بکتربندگاڑیاں اور متعدد بھاری ہتھیاروں والی  مشنیری سے لیس ہو کر شامی فوج پر حملہ کیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے 2 ٹینک، ایک بکتربند گاڑی تباہ کیا۔

شامی فوج کی جوابی کارروائی میں 100 تکفیری ہلاک اور درجنوں دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے گزشتہ روز ''کفر نبودہ'' نامی علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا تھا۔