سعودی حکام نے مزید68پاکستانی ڈی پورٹ کردیے


سعودی حکام نے مزید68پاکستانی ڈی پورٹ کردیے

سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کو زبردستی ملک بدرکرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آل سعود کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو زبردستی ملک بدرکرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کئے گئے 68پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے۔
ائرپورٹ ذرائع کے مطابق منگل کی سہ پہرسعودی ائرلائن کی پروازایس وی 722کے ذریعے 68پاکستانی ڈی پورٹیزنیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے۔
ان افرادکے بارے بتایاجاتاہے کہ یہ غیرقانونی طورپرسعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم تھے جنہیں سعودی حکام نے واپس وطن بھجوادیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری