افغانستان دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار


افغانستان دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار

گلوبل پیس انڈیکس 2019ء کی رینکنگ سامنے آگئی جس کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا سب سے پر امن ملک جبکہ افغانستان دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عالمی امن اشاریہ انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس نے مرتب کیا، اس اشاریئے میں 163؍ ممالک کی درجہ بندی کی گئی، پاکستان کا اس فہرست میں 153؍ نمبر ہے۔ جبکہ بھارت اس میں 141؍ درجے پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان پانچ برسوں میں دنیا پہلی بار زیادہ پرامن رہی۔ اس کی وجہ دنیا بھر میں بڑے تنازعات میں شدت میں کمی آئی جس سے اندرونی تنازعوں سے ہلاکتوں میں کمی ہے۔ 2019ء کی فہرست میں 86؍ ممالک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری جبکہ 76؍ ممالک میں تنزلی آئی۔ گزشتہ برس 2013ء کے بعد دنیا میں امن آیا۔ جنوبی ایشیاء میں بھوٹان سب سے زیادہ پرامن ملک ہے جس کا فہرست میں 15؍ واں درجہ ہے۔ بھوٹان اور پاکستان دیگر 25؍ ممالک میں شامل ہیں جہاں گزشتہ برس قتل کی شرح کم رہی۔ جنوبی ایشیاء کے حوالے سے پاکستان سات ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔ فہرست میں پاکستان ان 9؍ ممالک میں شامل ہیں جہاں قدرتی آفات کا زیادہ خطرہ ہے۔

 گلوبل پیس انڈیکس تیار کرتے وقت متعد عوامل کا مشاہدہ کرکے ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے ان میں دفاعی بجٹ پر اخراجات، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات، انسانی حقوق کا احترام اور جرائم کی شرح جیسے عوامل شامل ہیں۔

 پرامن ممالک میں سرفہرست 10؍ ممالک میں آئس لینڈ، نیوزی لینڈ، پرتگال، آسٹریا، ڈنمارک، کینیڈا، سنگاپور، سلووینیا، جاپان اور چیک ریپبلک ہیں جبکہ سب سے خطرناک ممالک میں 163 افغانستان، 162؍ شام، 161؍ جنوبی سوڈان، 160؍ یمن، 159؍ عراق، 158؍ صومالیہ، 157؍ وسطی افریقا، 156؍ لیبیا، 155؍ کانگو، 154؍ روس اور 153؍ پر پاکستان ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری