افغان سیکیورٹی فورسزپرخود کش حملہ/ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ


افغان سیکیورٹی فورسزپرخود کش حملہ/ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

افغانستان میں پولیس کی گاڑی پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  افغان صوبے ننگرہار  کے دارالحکومت جلال آباد کی مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی افغان پولیس کی گاڑی پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 3 اہلکار اور 6 شہری شامل ہیں جب کہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان سیکیورٹی فورسز کی شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کے باوجود تاحال ننگرہار میں داعش اور طالبان جنگجو کافی متحرک ہیں اور پولیس گاڑی پر حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ہے، داعش کا دعویٰ اعماق نیوز ایجنسی نے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں تاہم فریقین اب بھی امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں جس کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی خلیل زلمے زاد اور قطر حکام نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری