دنیا پر امریکی اجارہ داری کے خاتمے کا وقت قریب آیا ہے، جنرل حسین سلامی
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے دنیا پر امریکی اجارہ داری کے خاتمے کا وقت قریب آیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کو بہت جلد ذلت آمیز شکست دے کر فتح حاصل کرے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران استقامت کی پالیسی جاری رکھے گا، بہت جلد امریکی اور اس کے اتحادیوں کو شکست دے کر فتح حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ استقامت ہی امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں کامیابی کی کنجی ہے اور فتح و کامیابی بہت قریب ہے۔
جنرل حسین سلامی نے کہا کہ خطے میں امریکی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے مسلمان عوام کی جانب سےبہادری سے دشمن کا مقابلہ کرنے کی اصل وجہ اسلامی، انقلابی اور قومی عزم ہے۔
جنرل سلامی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیوں اور پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ جب اس قسم کی دھمکیاں ناکارہ ثابت ہوئیں تو سب پر یہ واضح اور عیاںہوا کہ امریکہ کس حد تک کمزور اور ناتوان ہے۔
جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ اب دنیا پر امریکی اجارہ داری کے خاتمے کا وقت قریب آیا ہے۔