افغانستان میں جنگ و جدل ختم کر کے امن کو موقع دینا ہو گا، شمشاد احمد خان


افغانستان میں جنگ و جدل ختم کر کے امن کو موقع دینا ہو گا، شمشاد احمد خان

لاہور مرکز برائے امن و تحقیق کے سربراہ، سابق سیکریٹری خارجہ شمشاد احمد خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ و جدل ختم کر کے امن کو موقع دینا ہو گا۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پروسس کے نام سے افغان امن کانفرنس بھوربن میں شروع ہو گئی، جس میں گلبدین حکمت یار، رشید دوستم، استاد عطا نور، محمد محقق اور کریم خلیلی سمیت 18 افغان سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کے 57 وفود شریک ہیں۔

افغان امن کانفرنس کے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے شمشاد احمد خان نے کہا کہ افغان سر زمین پر تمام سیاسی جماعتوں اور دھڑوں کو مذاکرات کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرُامن اور خوش حال خطے کے لیے افغان امن ناگزیر ہے، علاقائی خصوصاً پاکستان کا امن و استحکام، براہ راست افغان امن سے جڑا ہوا ہے۔

شمشاد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ پرُامن، متحد، مستحکم، خوشحال ترقی کرتا افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان، پاکستان کے لیے وسطِ ایشیاء کا دروازہ بھی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کانفرنس کے شرکاء کو ظہرانہ دیں گے، وہ افغان رہنما، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری