طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد جنگجوہلاک


طالبان اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد جنگجوہلاک

مشرقی افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 35 داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 35 داعشی مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران داعشی دہشت گردوں کے خلاف طالبان کے حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کو امریکا اور افغان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
صوبہ کنڑ کے گورنر کے ترجمان «عبدالغنی مصمم»نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے مسلح افراد نے «چپه‌دره» نامی علاقے میں موجود داعشی ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 35 داعشی ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ امریکا افغانستان میں داعش کی حمایت کررہا ہے، جس کے بارے میں ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں لیکن امریکی حکام یہ بات ماننے کو تیار نہیں، زمینی حقایق یہ ہیں کہ امریکا ہی داعش کا سب سے بڑا حمایتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری