تربیلا جھیل میں کشتی حادثے کا شکار، درجنوں افراد ڈوب گئے


تربیلا جھیل میں کشتی حادثے کا شکار، درجنوں افراد ڈوب گئے

تربیلا جھیل میں نارا اماں زئی کے مقام پر کشتی الٹ گئی، جس میں سوار درجنوں افراد ڈوب گئے۔

تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی غرق، 100 سے زائد افراد ڈوب گئے
تربیلہ جھیل میں مسافروں اور مویشیوں سے بھری ہوئی کشتی الٹ جانے سے 100 سے زائد افراد ڈوب گئے ہیں۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق تربیلہ جھیل میں مسافروں اور مویشیوں سے بھری ہوئی کشتی الٹ گئی ہے۔ اس افسوسناک سانحے میں 100 سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 لاشیں نکال لی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں لاشیں خواتین کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تربیلہ جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ بد قسمت کشتی پر 100 سے زائد افراد سمیت مویشی بھی سوار تھے۔ مذکورہ کشتی گاﺅں برگ سے روانہ ہوئی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
کشتی پر سوار افراد خواتین، بچے اور مرد شامل تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔ تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 2 خواتین کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا۔ ریسکیو عملے نے آپریشن کا آغاز کر کے لاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی بوجھ برداشت نہیں کر سکی اور جھیل میں الٹ گئی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری