مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
مقبوضہ وادی میں ایک اور بھارتی فوجی نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات نئے نہیں ہیں۔
ہر کچھ عرصے کے بعد بھارتی فوج کے اہلکاروں کی خودکشی کی خبر منظر عام پر آتی رہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فوجی کی جانب سے خودکشی کئے جانے کی وجہ مایوسی اور عدم اطمینان بتائی جارہی ہے۔
اس واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں دوہزار سات سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد چار سو چھتیس ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 104 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔
اس حساب سے اوسطا ہر ماہ قریبا 8 سے 9 بھارتی اہلکاروں نے اپنی زندگی کا اپنے ہی ہاتھوں خاتمہ کیا۔
مزید پڑھیں